جام پور:ڈاکوؤں کا شہری پر حملہ،پولیس پارٹی سے بھی ٹاکرا، فائرنگ

        جام پور:ڈاکوؤں کا شہری پر حملہ،پولیس پارٹی سے بھی ٹاکرا، فائرنگ

  

 جام پور  (نامہ نگار)  کوٹلہ دیوان کے نزدیک اڈا رسول پور میں دن دیہاڑے دوموٹر سائیکل پر سوار مسلح افرادکا شہری پر حملہ۔ موٹر سایکل چھین کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان کا پولیس پارٹی کے ساتھ یونین کونسل بستی رندان کے علاقہ بہارن پیر میں آمنا سامنا ہوگیا۔ ہوائی فائرنگ(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

۔پولیس پارٹی سے اسلحہ۔ پرس اور موبائل چھننے کی افوائیں گردش کررہی ہیں نوجوان سبزی خرید رہا تھا کہ محمد پور کی طرف دو مسلع ملزمان موٹر سائیکلوں پر آئے اور آتے ہی فائرنگ کرکے موٹر سایکل چھین کرکے فرار ہو گئے۔  جام پور سٹی پولیس کے ٹائیگر فورس کے انچار ج شاہد عباس کھچی جرائم کی پڑتال کے سلسلہ میں بستی رندان میں بہارن پیر چوک پر پہلے سے موجود تھے۔ پولیس نے مسلع ملزمان کا گھیرا و کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے کلاشنکوف سے فائر نگ شروع کر دی۔ تاہم پولیس کے پاس اسلحہ نہ ہونے سے ملزمان کا مقابلہ نہ کر سکے۔ کئی گھنٹے تک علاقہ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خیال ہو تا رہا۔ لوگ خوف کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی قائم مقائم ایس ایچ او سٹی جام پور   نور احمد ڈکھنہ موقع پر پہنچ گئے۔ اور مورچہ سمبھال کرکے مقابلہ  شروع کر دیا۔کئی گھنٹے کے مقابلہ کے بعد  ملزمان موٹر سایکل چھین کرکے   علاقہ ٹبہ چانڈیہ کی طرف  فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم اہل علاقہ کے مطابق ملزمان نے پولیس سے اسلحہ۔ اے  ایس ائی سے موبائل فون۔ اور نقدی چھین کرکے فرار ہو گئے۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے بتایا کہ فلکی چانڈیہ۔ جاویدی چانڈیہ۔ ۔ اور نزری ٹھمبر اور تین احمدانی اقوام پر مشتمل گینگ نے واردات کی ہے۔جن کے خلاف مقدمہ نمبر 504/20زیر دفعہ 337H2/285/353/186/148/149ت۔ پ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او راجن پور کی طرف سے تین دن تک ملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ 

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -