ملتان سمیت مختلف شہرو ں میں حادثے،6افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہرو ں میں حادثے،6افراد جاں بحق

  

 ملتان، ڈہرکی، وہاڑی، سمہ سٹہ،منظور آباد مڑل(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈا پیرے والا پرانا شجاع آباد روڈ پر بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جن کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اڈے پیر والا پرانے شجاع آباد روڈ پر بس اور رکشہ کے مابین زور دار تصادم ہوا۔جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور  45 سالا غلام شبیر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ اس حادثہ میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں نورین۔عائشہ۔جنید اور محمد سرور کے  نام شامل ہیں۔زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی سہولیات دیکر موقع سے فارغ کردیا۔مقامی پولیس نے اطلاع پاکر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔لاش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے  تھانہ ممتازآباد کے علاقے میں  ٹرین کی ٹکر سے 35 سالہ شخص دم توڑ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چوک شہیداں کا رہائشی محمد شہزاد محلہ نصیر آباد کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محمد شہزاد کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے میں ٹریفک حادثہ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن کو تشویش ناک  حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سکندرہ ا?باد موڑ ملتان روڑ پر تیز رفتار ڈالہ جو ملتان سے شجاعباد کی طرف جارہاتھا کہ سڑک کنارے ٹرالر میں پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں ڈالہ میں سوار تین افراد 25سالہ شوکت حسین،19سالہ عبدالرزاق اور30سالہ محمد رمضان جو شجاعباد کے رہائشی بتائے جاتے ہے شدید زخمی ہوگئے۔ ڈہرکی کے  قریب  قومی شاھراہ پہ خوفناک حادثہ  میں دو عورتیں موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی  ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے  قریب  قومی شاہراہ نزد ٹول پلازہ کے مقام  پہ تیز رفتار ٹرالر نمبر TLG401کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں کوٹ سبزل پنجاب کے رھائشی 27 سالا کنیز فاطمہ اور 38 سالا حسینہ کھو کھر موقع پہ جانبحق ہو گئیں جبکہ غلام شبیر کھوکھر شدید زخمی ہو گیا جس کو تعلقہ اسپتال اوباڑو لایا گیا جس کو شدید زخمی ہونے کے باعث تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کیا گیا جبکہ  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔ بوریوالہ روڈپر  ٹرالرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالاحادثہ میں ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوتفصیل کے مطابق چک نمبر297ای بی کارہائشی حافظ محمدفیصل اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پراپنے گھرجارہاتھاکہ بوریوالہ روڈپرسبزی منڈی کے قریب ڈالہ کے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں حافظ محمدفیصل موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اس کاساتھی طالب علم جس کاتاحال نام معلوم نہیں ہوسکاشدیدزخمی ہوگیاہے جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جاں بحق ہونے والے کی نعش اورشدیدزخمی کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان اویس شفیع آباد سے خانقاہ شہریف جاتے ہوئے ایم فائیو روڈ کراسنگ کے دوران ٹرالر کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس موقع پر پہنچ گئی نماز جنازہ اداکردی گئی۔

حادثاتا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -