بدھلہ سنت، بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں  کا دنگل، ڈنڈوں کا استعمال، 3افراد زخمی

  بدھلہ سنت، بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں  کا دنگل، ڈنڈوں کا استعمال، 3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)  تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے بچوں کی لڑائی میں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
بڑوں نے انٹری ڈال دی ونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔جن  کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق چاہ مودی والہ کے رہائشی حسن،مظہر حسین، یسین کے بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ دوسرے فریقین کوٹ کے گجراں کے رہائشی وقار، داود، احسان وغیرہ کے بچوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے خود پڑے وقار وغیرہ نے اپنے آٹھ سے دس نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے جہنوں نے بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فریق اول کے حسن، مظہر اور یسین کو لہولہان کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فریق اول کے اہلخانہ نے اہلیان محلہ کے ہمراہ حامد حسین کی قیادت میں روڑ بلاک کرکے فریقین دوئم کے افراد کی گرفتاری کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دھانی کروانے کے بعد روڑ کھلوادیا اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔
3زخمی