طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہونے کا امکان 

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہونے کا امکان 

  

اسلام آباد (این این آئی)طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہونے کا امکان۔ طالبان کے مطالبے پر جمعرات کو وہ چھ قیدی بھی رہا کر دیئے گئے ہیں جن کی رہائی پر فرانس اور آسٹریلیا نے اعتراض کیا تھا۔ طالبان ذرائع نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک خصوصی طیارے میں جمعرات کو قطر منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ عرصے کیلئے زیر حراست رہیں گے۔ طالبان اور امریکہ کے معاہدے کے مطابق بین الافغانی مذاکرات 10 مارچ کو شروع ہونے تھے لیکن افغان حکومت کی طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کے انکار کی وجہ سے مذاکرات شروع نہ ہو سکے تھے۔ اب افغان حکومت  نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق بین الافغانی مذاکرات ہفتے کو قطر میں شروع ہو جائینگے۔ 

طالبان

مزید :

صفحہ اول -