مسلم لیگ ن 30 دسمبر سے پہلے تقسیم  ہو جائے گی،شیخ رشید کی پیش گوئی 

مسلم لیگ ن 30 دسمبر سے پہلے تقسیم  ہو جائے گی،شیخ رشید کی پیش گوئی 

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے 30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا نواز شریف سیر سپاٹے کر رہے ہیں واپس آنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی ساری سیاست لندن جانے کیلئے ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن برے حالات سے دوچار ہوں گی، فضل الرحمان جلسہ جلسہ کھلیں گے، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش، کچھ بھی نہیں ہوگا۔کراچی پیکیج پر شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے کراچی میں وہی کیا جو ملک کا تقاضا ہے، مرکز اور صوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں فوج کا کلیدی کردار ہے، ہمیں اب اس بات پر لڑنا نہیں چاہیے کہ ایک روپے کس نے لگائے 2 روپے کس نے لگائے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے، یہ سال ہماری حکومت خدمت کا سال گزارے گی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -