حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، شبلی فراز
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے کریم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیر اطلاعات کو کریم سروس کی پاکستان میں ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، بین الاقوامی اور قومی سفری سروسز پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی ترویج کیلئے کارگر ثابت ہو سکتی ہیں،حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے۔
شبلی فراز