”تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت“ ریلی کل نکلالی جائے گی: مفتی منیب الرحمن 

”تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت“ ریلی کل نکلالی جائے گی: مفتی منیب الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی) تنظیمات اہلسنّت کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اہلسنّت وجماعت پاکستان کے زیرِ اہتمام کل ”تحفظِ ناموسِ صحابہ واہلِ بیت“ کے عنوان سے عظیم الشان تاریخ ساز ریلی منعقد ہوگی اس ریلی کے بارے میں ذہن سازی کے لیے دو ہفتے سے ہمارے اکابر علمائے کرام اور نامور خطبائے کرام روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے مختلف علاقوں کی مرکزی مساجد میں سو سے زائد عظیم الشان اجتماعات منعقد کرچکے ہیں اس کے علاوہ علاقائی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر ائمہ کرام اور خطبائے کرام، مساجدِ اہلسنّت کی انتظامیہ اور عوامِ اہلسنّت کے اجتماعات منعقد ہوتے رہے ہیں کراچی کی تمام اطراف وعلاقوں سے ہفتہ کی صبح اس حساب سے ریلیاں چلیں گی کہ ٹھیک دس بجے مزارِ قائد (نورانی چورنگی) پر پہنچ جائیں وہاں سے تبّت سنٹر تک پیدل مارچ ہوگا اور تقریباً 12تا2بجے سہ پہر مرکزی خطابات ہونگے یہ ریلی پرامن ہوگی اس میں اہلسنّت وجماعت اپنے جذبات اہلِ اقتدار اور ذمہ دا روں تک پہنچائیں گے پاکستان میں نہ فرقہ وارانہ تصادم کی فضا ہے نہ ہم اس کے داعی ہیں اور نہ ملک کے موجودہ حالات کسی تصادم کے متحمل ہوسکتے ہیں  یہ حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے کہ جن وجوہ کے سبب مسلمانانِ پاکستان اور عوامِ اہلسنّت میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوا ہے،ان کا ازالہ کیا جائے آئندہ کے لیے ان کا سدِّباب کیا جائے اور نفرت انگیزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفت میں لے کر عبرتناک سزائیں دی جائیں عوام کو اپنے جذبات کے پرامن اظہار کا موقع دیا جائے تاکہ تخریبی عناصر اس دینی اضطراب کا رخ غلط سمت نہ پھیر دیں اہلسنّت وجماعت کے جو مایہ ناز علمائے کرام، ائمہئ کرام اور خطبائے کرام دوہفتوں سے دل وجان سے عوام کی ذہن سازی کر رہے ہیں  کراچی کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد اجتماعات منعقد ہوچکے ہیں  ہم ان کے اخلاص ولِلّٰہیّت،امن پسندی اور جُہدِ مسلسل کو تہِ دل سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 
مفتی منیب الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -