نواز شریف عدالتی نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیرسپاٹوں میں مصروف، شہباز گل 

نواز شریف عدالتی نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیرسپاٹوں میں مصروف، ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف پلیٹ لیٹ کم ہونے کا ڈرامہ رچا کر بیرون ملک گئے”جعلی شیر“بیماری کے پیچھے چھپنے کے بجائے کرپشن کیسز کا سامنا کرے شہباز گل کا سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف دنیا کے پہلے مریض ہیں جن کی طبیعت کرپشن کیسز کے مطابق سنبھلتی اور بگڑتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن کے ہوٹلوں اور پارکوں میں کونسا علاج ہو رہا ہے؟نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے سرٹیفائیڈ کرپٹ کے بعد اشتہاری مجرم قرار دئیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ باتوں کی حد تک لیڈری کرنے والے اپنے ورکرز کو اکیلا چھوڑ کر لندن میں ہوا خوری کرتے نظر آتے ہیں۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ آخر -