امریکہ کے 400 امیر ترین افراد میں ایک پاکستانی نژاد بھی شامل لیکن یہ دراصل کون ہیں؟ نام سامنے آگیا

امریکہ کے 400 امیر ترین افراد میں ایک پاکستانی نژاد بھی شامل لیکن یہ دراصل کون ...
امریکہ کے 400 امیر ترین افراد میں ایک پاکستانی نژاد بھی شامل لیکن یہ دراصل کون ہیں؟ نام سامنے آگیا

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان کا نام بھی شامل ہے۔امریکی جریدے فوربز کی جاری کردہ امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر ایمازون کے سی ای او جیف بزوز ہیں ، 2020 میں جن کے مجموعی اثاثوں کاتخمینہ 179 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔111 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور 85 ارب ڈالر کے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ امیرترین افراد کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

رواں سال ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلان مسک کی دولت میں سے سے زیادہ شرح کے ساتھ اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس کی درجہ بندی کے مقابلے میں ان کی دولت 242 فی صد اضافہ ہوا اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 520 فیصد اضافے سے ایلان مسک کی دولت میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس مسک 19.9 ارب ڈالر کے ساتھ 23 ویں نمبر پر تھے تاہم اس سال ان کا نمبر ساتواں ہیں اور اثاثوں کی مجموعی مالیت 68 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان انجینئر ہیں۔ وہ 16 برس کی عمر میں امریکا گئے اور اس وقت ان کے پاس 500 ڈالر اور جہاز کے ٹکٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ 1980 میں انہوں نے گاڑیوں کے پرزوں کی کمپنی فلیکس این گیٹ اپنے پرانے مالک سے خریدی۔ 7اعشاریہ 8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ اس فہرست میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔

ان کا ڈیزائن کیا گیا ایک پیس کا ٹرک بمپر ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ بنا۔ اس وقت ان کی کمپنی کے 64 پلانٹ اور 24 ہزار ملازمین ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد خان کھیلوں کے کلبز اور نیوز چینل کے بھی مالک ہیں۔

2019 کے مقابلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دولت مندی کے اعتبار سے 16 درجے نیچے آگئے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ کی برانڈنگ بھی زوال کا شکار ہے اور اب ان کے رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے ٹرمپ کا نام استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ان کے اثاثوں میں گزشتہ برس تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق کورونا وبا کے باوجود امریکا کے چارسو ارب پتیوں کی دولت میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ امریکی ارب پتیوں کی دولت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فی صد اضافہ ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -