پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح کی برسی منائی گئی

  

ریاض (وقار نسیم وامق) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 72 ویں برسی کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیگی عہدیداران اور کارکنان نے بابائے قوم محمد علی جناح کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رکن ملک احمد حسین کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے  مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس عظیم قائد کو یاد کر رہے ہیں جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا، انہوں نے حصول منزل کے لئے ایک ایسی بے مثل قیادت فراہم کی جسکی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے ابھرا، اگر ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسیوں کے مطابق چلایا جائے تو ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوسکتا ہے. 

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک قائد اور ولی کامل تھے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ قوم کا ساتھ دیا انہوں نے قوم کے اندر ایک ایسا جذبہ بیدار کیا جس کی طاقت اور جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا. 

سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے جس طرح برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور انکے اندر آزادی کا ایسا شعور بیدار کیا کہ آج پوری قوم قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند ہے جنھوں نے ہمیں آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنے کے لئے پاکستان جیسی عظیم مملکت دی ہے، قائداعظم نے اپنی صحت کی پروا کیے بغیر پاکستان کی آزادی کے لئے کام کیا اور آج بھی مسلم لیگ  نوازشریف کی قیادت میں  قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور پاکستان میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے عمل پیرا ہے. 

تقریب کے میزبان ملک احمد حسین نے کہا کہ قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو متحد کیا اور ان کو آزادی کے جذبے سے سرشار کیا ہم قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آزاد وطن دیا. 

مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل آفئیرز کے جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ قائد اعظم جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں یہ قائداعظم ہی تھے جنھوں نے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر میں بدلنے کے لئے انتھک محنت کی اور انگریزوں اور ہندوؤں سے سیاسی بساط پر پاکستان حاصل کیا، قائداعظم محمد علی جناح نے سیاسی طور پر پاکستان کی بنیاد رکھی، آج بھی پاکستان کی بقا جمہوری اقدار میں پنہاں ہے. 

چوہدری نورالحسن تنویر نے مزید کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی سرکار نے قائداعظم اور دیگر قائدین کے نظریات کو پامال کرکے رکھ دیا ہے اور ایک ایسی سیاست کی ابتداء کی ہے جو ملک کا نقصان کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان خود بھی نااہل ہیں اور انکی پوری کابینہ کے ارکان بھی نااہل ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس قوم کو سبز باغ دیکھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، نوازشریف قائداعظم ثانی ہے جو عوامی لیڈر کے طور پر ہمیشہ ملک کی خدمت کرتا رہا انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا اسکی مثال نہیں ملتی، مگر ان کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے قوم اسکو کبھی معاف نہیں کرے گی، مگر وقت کا دھارا بدلے گا اور ایک بار پھر سے نوازشریف ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لئے موجود ہونگے. 

تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے سنئیر رہنما ڈاکٹر محمود احمد باجوہ، مخدوم امین تاجر، چوہدری بشیر احمد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے ادا کیے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -