موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ڈاکوﺅں نے کس رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ڈاکوﺅں نے کس رنگ کے کپڑے پہن رکھے ...
موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ڈاکوﺅں نے کس رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 
کیپشن:    سورس:   courtesy: Social Media

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پر ڈاکوﺅں نے خاتون کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہو گئے اور تیسرے روز بھی پولیس مجرمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔

نجی ٹی وی اب تک نیوز کی خاتون صحافی اور اینکر پرسن فریحہ نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے اس واقعہ کے بارے میں بات کی ہے جس پر ان کا اپنا بھی دل دہل کر رہ گیاہے ، صحافی نے اس بات چیت کا بیشتر حصہ اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ٹویٹس میں جاری کیاہے جس میں ڈاکوﺅں کی شناخت بھی ظاہر کی گئی ہے ۔

صحافی فریحہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ” دونوں مردوں نے ایک جیسی براﺅن رنگ (کلیجی رنگ) کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی ۔“ 

صحافی نے اپنے ایک اور پیغام میں واضح کیا کہ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے یہ واضح کیاہے کہ ان کی کسی کے ساتھ بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے یہ امن وامان کی خرابی کا واضح معاملہ ہے ۔

اس سے قبل صحافی فریحہ نے بتایا کہ ” خاتون اپنے فیملی فرینڈز کے گھر پر تھی ، انہوں نے خاتون کو بار بار اس وقت نہ جانے کیلئے کہا لیکن خاتون باقاعدگی سے اس روٹ پر سفر کرتی رہی تھی ، اسے یہ راستہ محفوظ معلوم ہو تاتھا، حیران کن چیز یہ تھی کہ راستے میں پٹرول ختم ہو گیا ، اس نے فوری طور پر موٹر وے پولیس کو اطلاع دی ۔“

پولیس نے خاتون کی لوکیشن حاصل کی ، وہ حالات سے واقف تھی تو اس نے احتیاط کا دمن پکڑتے ہوئے گاڑی کو اندر سے لاک کر لیا ، دو شیطان وہاں پر آئے اور خاتون کو دھمکانہ شروع کر دیا ، ان کے ہاتھ میں ڈنڈے اور پتھر تھے ، وہ چیختی رہیں لیکن اپنی گاڑی کو ہلا نہیں سکتی تھیں ، انہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ۔“

”انہوں نے خاتو ن کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا ، مکوں اور تھپڑوں کا استعمال کیا جبکہ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، ایک درندے نے بچے کو اٹھا لیا اور لے کر بھاگا جس پر خاتون بچے کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے بھاگی ، تاہم آخر کار موٹر وے پولیس آئی اور انہوں نے وہاں خالی گاڑی پائی جس پر خون لگا ہوا تھا اور اس کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا ۔“

”موٹروے پولیس نے پھر مقامی پولیس کو آگاہ کیا ، وہ خاتون بری طرح سے زخمی تھی ، اس کے پاﺅں سوجے ہوئے تھے ، سر سے خون بہہ رہا تھا اور بچوں کی بھی ایسی ہی حالت تھی ، اہل خانہ کے جولوگ خاتون کو لینے کیلئے پولیس سٹیشن گئے تھے ، نے بتایا کہ ان کے کپڑے کیچڑ سے بھر ے ہوئے تھے اور بہت ہی زیادہ خوفزدہ تھے ، انہوں نے کئی گھنٹوں تک بات نہیں کی ، بچے بے حس ہونے جیسی حالت میں تھے ۔“

مزید :

قومی -