بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ بننے سے انکار پر ریاست میں موجود پاکستانی ہندﺅوں کو قتل کیاگیا اور۔۔۔ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ بننے سے انکار پر ریاست میں موجود پاکستانی ...
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ بننے سے انکار پر ریاست میں موجود پاکستانی ہندﺅوں کو قتل کیاگیا اور۔۔۔ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر آگیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)را کا ایجنٹ بننے سے انکار پر بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان نے بھارت سے 11 پاکستانی ہندوؤں کے پراسرار قتل پر حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ہی خاندان کے 11 پاکستانی تارکین وطن گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی بیٹی شری متی مکھی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے ان کے خاندان کو پاکستان مخالف ایجنٹ بننے کا کہا لیکن انکار پر انہیں قتل کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت کو بارہا 11 پاکستانی ہندوؤں کی پرسرارموت کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کو کہا ہے لیکن تاحال پاکستان کو کسی قسم کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -