"اسلام آباد میں ایک شخص نے ہراساں کیا، غیرمناسب انداز میں چھوا، دیکھنے والوں نے مزاحمت نہ کی" پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان بھی میدان میں آگئیں

"اسلام آباد میں ایک شخص نے ہراساں کیا، غیرمناسب انداز میں چھوا، دیکھنے والوں ...
کیپشن:    سورس:   facebook/SKhanAthlete

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے بتایاہے کہ اسلام آباد میں سائیکل چلاتے ہوئے ایک شخص نے ہراساں کیا، دیکھنے والوں نے مزاحمت تک نہ کی۔ سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہراساں کرنے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وہ اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھیں کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی، ثمر خان نے الزام لگایا کہ ایک شخص نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا اور بھاگ گیا میں نے کوشش کی اسے پکڑنے کی لیکن میں سائیکل پر ہونے کی وجہ سے اسے پکڑ نہیں پائی۔ میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا ہے، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -