موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ،سابق آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی کیلئے لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ،سابق آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی کیلئے لکھا ...
موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ،سابق آئی جی پنجاب کا سیکیورٹی کیلئے لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا
کیپشن:    سورس:   Social Media

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پر ڈاکوﺅں نے بچوں کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مال لو ٹ کر فرار ہو گئے تاہم اب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی سے متعلق سابق آئی جی پنجاب کا لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیاہے جس نے بڑے پیمانے پر خوفناک غفلت کو بے نقاب کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق آئی جی پنجاب کا موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے خط منظر عام پر آ گیاہے ، شعیب دستگیر نے سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے 28 جولائی کو خط لکھا تھا جس میں اہلکاروں کو تعینات کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن ڈیڑھ ماہ کے بعد بھی موٹروے پر پولیس تعینات نہ ہو سکی ، وفاقی سیکریٹری مواصلات نے آئی جی کے خط پر کوئی ایکشن ہی نہیں لیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید بھی منظر عام سے غائب ہیں اور متعلقہ وزیر ہونے کے ناطے ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہاہے ۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے اب موٹروے پر سیکیورٹی کا کنٹرول سنبھا ل لیا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب انعام غنی نے مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، 250 اہلکار پٹرولنگ اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور شہریوں کو دوران سفر حفاظت فراہم کی جائے ۔

مزید :

قومی -