ایک اور خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے حلقے سے پریشان کن خبر

ایک اور خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک ...
 ایک اور خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے حلقے سے پریشان کن خبر

  

ڈیرہ غازی خان، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار   کے حلقے میں بھی ایک خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جس کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان  سے رپورٹ طلب  کرلی۔ 

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حلقہ تونسہ شریف میں 2 جنسی درندوں نے خاتون کو اس کے گھر میں گھس کر معصوم بچوں کے سامنے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ  واقعہ تونسہ شرف کی بستی لاشاری کے علاقے میں پیش آیا جس پر  متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا تاہم پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی میڈیکل ٹیسٹ  کروایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پہچانتی ہے۔ خاتون اور اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان ملی ہوئی ہے ، اعلیٰ حکام انصاف دلائیں۔ 

خبریں سامنے آنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے  تونسہ  کے علاقے میں خاتون  سے  مبینہ زیادتی کے واقعہ کا  نوٹس  لے لیا اور  پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلی عثمان بزدار  نے  متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

مزید :

جرم و انصاف -