’بدتمیز افسر کو سزا تو دور کی بات ،دماغ ماﺅف ہوجاتاہے جب سانحہ عظیم کی جلتی آگ پر تیل ۔ ۔ ۔ ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے انٹرویو کے بعد صحافی کامران خان کھل کر بول پڑے

’بدتمیز افسر کو سزا تو دور کی بات ،دماغ ماﺅف ہوجاتاہے جب سانحہ عظیم کی جلتی ...
’بدتمیز افسر کو سزا تو دور کی بات ،دماغ ماﺅف ہوجاتاہے جب سانحہ عظیم کی جلتی آگ پر تیل ۔ ۔ ۔ ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے انٹرویو کے بعد صحافی کامران خان کھل کر بول پڑے
سورس: Twitter/AajKamranKhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لنک موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بعد سی سی پی او لاہور کے متنازعہ بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور جب ان کے بیان کے بارے میں وزیراعلیٰ سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انٹرویو کے دوران انہوں نے پورے زمانے کی باتیں کیں لیکن سی سی پی او کے بارے میں کچھ بولنے سے قاصر رہے ، ان کے اس رویہ پر انٹرویو لینے والے صحافی کامران خان کا صبر بھی جواب دے گیا اور سوشل میڈیا پر پھٹ پڑے ۔ 
کامران خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’دماغ ماو¿ف ہوجاتا ہے ، اقتدار کے ایوانوں میں کیسی شخصیات کرسی نشین ہیں ،بزدار صاحب پر اللہ تعالی کے بعد عمران خان کا کرم ہوا پنجاب کا اقتدار مل گیا ۔سوال پوچھ رہا ہوںزمین کا جواب آسمان کا ۔سانحہ عظیم کی جلتی آگ پر تیل پھینکا گیا ماتھے پر نہ شکن نہ خلق، بدتمیز افسر کو سزا تو دور کی بات‘۔


یادرہے کہ انٹرویو کے دوران کامران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے استفسار کیا کہ ’ واقعہ ہوگیا،آپ کے علم میں ہے ،اس کے بعد جس چیز نے سب سے زیادہ اشتعال پیدا کیا، وہ سی سی پی او لاہور کی گفتگوتھی،جس کے ساتھ ظلم اور بربریت ہوا ہو تو پہلے اس کی کوتاہیں، غلطیاں، خطائیں، کمزوریاں گنوانے کی کوشش تو نہیں کرتے، ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اس گفتگو نے جلتی پر تیل کا کام کیا، جس پر عثمان بزدار کا کہناتھاکہ جس طرح گفتگو سنی، ہم اپنے فرائض سے غفلت نہیں برت سکتے، یہ پنجاب حکومت کی حدود میں ہے ، ذمہ داری ہے ، اس کے ملزمان تک پہنچیں گے ۔ کامران خان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ عمر شیخ نے جو گفتگو کی ہے ، وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، اس پر آپ کاکیا موقف ہے؟
وزیراعلیٰ نے جواباً کہا کہ ایک کمیٹی بنادی، ہوم سیکریٹری لیڈ کررہے ہیں، انشا اللہ تمام پہلو زیرغور، نتیجہ قوم کو بتائیں گے انشا اللہ۔کامران خان نے ایک مرتبہ موقف جاننے کی کوشش کی اور کہا کہ عمر شیخ اپنی گفتگو میں غلطیاں گنوا رہے ہیں، پولیس ، پنجاب ، آپ کی حکومت اور ان کااپنا امیج متاثر ہوا، اس واقعے نے ایک جانب اور دوسری جانب گفتگو نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ اس پر بھی عثمان بزدار نے کہاکہ آپ دیکھیں گے ، ہر پہلو سے تحقیق اور کارروائی کریں گے ، ڈیوٹی سے بھاگیں گے نہیں ۔مختصر یہ کہ کامران خان کو عثمان بزدار نے سی سی پی او کے اس بیان پر موقف دینے سے گریز کیا جس میں انہوں نے خاتون پر ہی سوال اٹھادیا کہ وہ رات کی تاریکی میں گھر سے کیوں نکلی تھیں۔ 

مزید :

قومی -