جونٹی رہوڈز کس ملک کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندا زے غلط ثابت کر دے

جونٹی رہوڈز کس ملک کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ جواب آپ کے تمام ...
جونٹی رہوڈز کس ملک کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندا زے غلط ثابت کر دے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی جونٹی رہوڈز سوئیڈن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز سوئیڈن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کی فیملی مستقل طور پر یورپی ملک منتقل ہوجائے گی، رہوڈز اس وقت کنگز الیون پنجاب کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوئیڈش کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ہوا اور ڈیل بھی ہوچکی ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ وہاں منتقل ہورہا ہوں، میری ذمہ داری عارضی نوعیت کی نہیں بلکہ طویل المدت ہوگی۔

مزید :

کھیل -