یو ایس اوپن، سیرینا ولیمز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

یو ایس اوپن، سیرینا ولیمز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں
یو ایس اوپن، سیرینا ولیمز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹینس سٹار سیرینا ولیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری ایونٹ میں بیلارس کی وکٹوریا آزرینکا نے پہلا سیٹ 1-6 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ میں 3-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے سرینا کا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل پانے کا انتظار مزید طویل بنادیا۔

فائنل میں آزرینکا کا سامنا جاپان کی نومی اوسکا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں جنیفر بریڈے کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7،6-3 اور 3-6 سے زیر کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -