پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کب متوقع ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کب متوقع ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کا اعلان کب متوقع ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کیلئے نئے سربراہ کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جس کے بعد ہی یہ کمیٹی بھی دوبارہ فعال ہو سکے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ظہیر عباس اور انتخاب عالم کے ساتھ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کا نام بھی 8 سے زیادہ مجوزہ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہے۔ 

اقبال قاسم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پی سی بی کو کسی ایسے موزوں شخص کی تلاش ہے جس کی موجودگی میں کرکٹ کمیٹی معاملات کو احسن انداز میں چلایا جاسکے اور وہ بورڈ کی پالیسیوں پر بھی اعتراضات نہ کرے۔

مزید :

کھیل -