حق نہ ملا تو اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں:بلاول بھٹو 

حق نہ ملا تو اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں:بلاول بھٹو 
حق نہ ملا تو اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں:بلاول بھٹو 

  

بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں ہماراحق نہ ملا تو اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں۔ بدین میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہیں مل رہا۔ ہمیں اسپیشل پیکج نہیں ہمارا حق چاہیے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تو درکنار ہمدردی کا پیغام بھی نہیں بھیجا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھر دینے کے بجائے چھت بھی چھین لی گئی۔بلاول بھٹو نے فہمیدہ مرزا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مزید :

قومی -