جڑے ہوئے جڑواں بچوں کا انتقال، ہسپتال انتظامیہ نے والدین کو آگاہ کردیا لیکن پھر ۔۔۔ پمز ہسپتال سے حیران کن خبر آگئی

جڑے ہوئے جڑواں بچوں کا انتقال، ہسپتال انتظامیہ نے والدین کو آگاہ کردیا لیکن ...
جڑے ہوئے جڑواں بچوں کا انتقال، ہسپتال انتظامیہ نے والدین کو آگاہ کردیا لیکن پھر ۔۔۔ پمز ہسپتال سے حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پمز ہسپتال میں سرجری کیلئے لائے گئے جڑے ہوئے جڑواں بچوں کا انتقال ہوگیا، والدین کو اطلاع کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کے پاس کوئی نہیں آیا۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ  بچوں کی پیدائش 6 ستمبر کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ہوئی تھی۔ ان بچوں کے جسم جڑے ہوئے تھے۔ جڑواں بچوں کے جسم جدا کرنے کی سرجری کیلئے انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، تاہم جمعہ کی صبح دونوں بچوں کا انتقال ہوگیا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ بچوں کی وفات سے متعلق والدین کو آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی ہسپتال نہیں آیا، جڑواں بچوں کی میتیں پمز ہسپتال کے سرد خانہ میں رکھوا دی گئی ہیں، والدین کا تعلق لاہور سے ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -