موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین نے ایسی تجویز دے دی کہ فواد چوہدری بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں ن لیگ اور ...
موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی، قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین نے ایسی تجویز دے دی کہ فواد چوہدری بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
سورس: twitter/MORAisbOfficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظورکی ہے جبکہ اراکین کمیٹی نے واقعے کو معاشرے پر دھبہ قراردیتے ہوئےسی سی پی او  لاہور کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی اور تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ،اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے دو ارکان نے مجرموں کو سرعام پھانسی کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا،اجلاس میں گزشتہ روز موٹروے لاہور پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اراکین کمیٹی نے متفقہ قرارداد مذمت منظور کی ۔قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے ارکان نے موٹروے پر زیادتی کا واقعہ معاشرے پر دھبہ قرار دیا جبکہ تحریک انصاف کے رکن مجاہد علی اور ن لیگی رکن چوہدری فقیر محمد نے موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔متفقہ قرارداد میں سی سی پی او کو اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی جبکہ سرکاری افسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔