آصف علی اور سہیل تنویر کی سی پی ایل میں کارکردگی کیسی رہی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

آصف علی اور سہیل تنویر کی سی پی ایل میں کارکردگی کیسی رہی؟ جان کر ہر پاکستانی ...
آصف علی اور سہیل تنویر کی سی پی ایل میں کارکردگی کیسی رہی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور آل راﺅنڈر سہیل تنویر کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں رنگ نہ جما سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والے دونوں پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے تھے، جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے 10میچز میں 14.75کی اوسط سے صرف 118 رنز بنائے، ان کی سب سے بڑی اننگز پہلے میچ میں 47رنز ناٹ آﺅٹ ثابت ہوئی جس کے بعد وہ فارم کو ترستے رہے جبکہ ایک میچ میں حریف ٹیم کے باﺅلر کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر انہیں جرمانہ بھی کیا گیا۔ 

پاکستانی آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹ کی نمائندگی کی اور 5میچز میں 29.60کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین باﺅلنگ 25رنز کے عوض 2وکٹیں رہیں جبکہ انہوں نے 11.33 کی اوسط سے 34 رنز بنائے، وہ سب سے بڑی اننگز 16رنزکی کھیل پائے۔

مزید :

کھیل -