انسانی حقوق صرف انسانوں کیلئے ہوتے ہیں،بچوں اور عورتوں کومسلنےوالے۔۔۔سینیٹر فیصل جاوید خان موٹر وے زیادتی کیس پر پھٹ پڑے،اپنی ہی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

 انسانی حقوق صرف انسانوں کیلئے ہوتے ہیں،بچوں اور عورتوں ...
 انسانی حقوق صرف انسانوں کیلئے ہوتے ہیں،بچوں اور عورتوں کومسلنےوالے۔۔۔سینیٹر فیصل جاوید خان موٹر وے زیادتی کیس پر پھٹ پڑے،اپنی ہی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
کیپشن:    سورس:   facebook/FJK.PTI

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے قابل اعتماد رفیق سینیٹرفیصل جاویدخان نے زیادتی کیس مجرموں کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق صرف انسانوں کیلئے ہوتے ہیں،ان درندوں کو زبردستی کیمیائی معدنیات سے آختہ کاری کی سزا دینی چاہیے،زینب الرٹ بل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر نافذ کیا جانا چاہئے۔

 تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پراپنےٹویٹس میں حکومتی رکن سینیٹرفیصل جاویدخان نےمجرموں کیلئےعبرتناک سزائیں تجویزکرتےہوئےکہاکہ

انسانی حقوق توانسانوں کیلئےہوتےہیں، بچوں اور عورتوں کومسلنےوالےانسانیت کےزمرےمیں شمار ہی کب ہوتےہیں؟ یہ حیوان ہیں، بچوں اور عورتوں کی تکریم کےبارےمیں کون سوچےگا؟کیاہمیں اندازہ ہےکہ اِن پرکیاگزرتی ہے؟کیااِن سےزیادتی بربریت نہیں؟ کیاان کےساتھ زیادتی ظلم کی بدترین شکل نہیں؟

بچوں،عورتوں پرحملہ کرنیوالوں کیخلاف آختہ کاری کاقانون بنایاجائے، تمام جماعتیں اکٹھی ہوں،ان درندوں کیلئے قانون سازی کی جائے۔سینیٹر  فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ان درندوں کو زبردستی کیمیائی معدنیات سے آختہ کاری کی سزا دینی چاہیے،ہم سب کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا کہ پیڈو فائلز اور ریپسٹ کو  کاسٹریٹ کرنے کے لئے قانون لائیں،نفاذ بہت ضروری ہے،زینب الرٹ بل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر نافذ کیا جانا چاہئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -