پاکستانی نژاد شاہد خان امریکہ کے امیر ترین شہریوں کی فہرست میں شامل ہوگئے

پاکستانی نژاد شاہد خان امریکہ کے امیر ترین شہریوں کی فہرست میں شامل ہوگئے
پاکستانی نژاد شاہد خان امریکہ کے امیر ترین شہریوں کی فہرست میں شامل ہوگئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز کی طرف سے 400امیرترین امریکیوں کی رواں سال کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور اس سال پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس فہرست میں پہلے نمبر پر مسلسل تیسرے سال بھی ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا نام آیا ہے جو دنیا کے امیرترین شخص بھی ہیں۔ شاہد خان 400لوگوں کی اس فہرست میں امریکہ کے 66ویں امیرترین آدمی قرار پائے ہیں جن کی دولت 7.8ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

اس فہرست میں لوگوں کو ان کی 24جولائی 2020ءتک کی دولت کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس تاریخ تک جیف بیزوس کی دولت 179ارب ڈالر تھی جو اب 200ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر بل گیٹس 111ارب ڈالر اور تیسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 85ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے باوجود ان 400امیرترین امریکیوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 240ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور رواں سال ان کی مجموعی دولت 3.2ٹریلین ڈالر ہو گئی ہے۔اس فہرست میں واحد پاکستانی 70سالہ شاہد خان ہیں جو 16سال کی عمر میں 1967ءمیں امریکہ منتقل ہوئے تھے اور اس وقت ان کی جیب میں صرف 500ڈالر تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف الینوائس تعلیم پائی اور وہیں قیام پذیر ہو گئے۔ انہوں نے کار پارٹس کا کاروبار شروع کیا اور اسی کاروبار سے یہ دولت کمائی ہے۔ وہ نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن وِل جیگوارز اور انگلش فٹ بال لیگ چیمپئن شپ ٹیم فلہیم ایف سی کے مالک بھی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -