’میرے انکل ماہر طبیعات تھے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں سب سمجھتا ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی سے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رُکے

’میرے انکل ماہر طبیعات تھے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں سب سمجھتا ہوں‘ ...
’میرے انکل ماہر طبیعات تھے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں سب سمجھتا ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی سے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رُکے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف آئے روز ایک نئی کتاب سامنے آ رہی ہے جس میں ان کے متعلق چشم کشا انکشافات کیے گئے ہوتے ہیں۔ اب معروف صحافی باب ووڈورڈ نے بھی ’ریج‘ (Rage)کے نام سے ایک کتاب لکھ ڈالی ہے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی کچھ ایسی مبینہ شیخیاں بیان کی ہیں کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق باب ووڈ ورڈ کتاب میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ”صدر ٹرمپ نے شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کے ساتھ 2018ءمیں ہونے والی تاریخی ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ ’میں جینیاتی طور پر ایٹمی ہتھیاروں کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہوں کیونکہ میرے انکل ڈاکٹر جان ٹرمپ طبیعات دان تھے، چنانچہ مجھے بھی یہ صلاحیت جینیاتی طور پر ملی ہے کہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں علم رکھتا ہوں اور انہیں سمجھ سکتا ہوں۔میرے انکل نے 42سال تک ایم آئی ٹی میں پڑھایا ہے چنانچہ میں اپنے تمام لوگوں سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں اور ایٹم بموں کی ٹیسٹ سائٹس کے بارے میں جانتا ہوں۔“

باب ووڈ ورڈ کے مطابق ”صدر ٹرمپ نے ایک بار یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ’مجھے سیاہ فام لوگوں کا نقطہ نظر سمجھنے کے لیے سیاہ فام بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ میں سفید فام ہوں مگر اس کے باوجود سیاہ فام باشندوں کا نقطہ نظر پوری طرح سمجھتا ہوں۔“باب ایک جگہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے ایک بار صدر ٹرمپ سے سوال پوچھا کہ ”جب شہزادہ محمد بن سلمان آپ سے یہ کہتے ہیں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے تو کیا آپ ان کی بات کا یقین کر لیتے ہیں؟“ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ”نہیں۔ وہ کہتا ہے کہ اس نے یہ قتل نہیں کیا۔“ واضح رہے کہ باب ووڈ ورڈ کی یہ کتاب منگل کے روز مارکیٹ میں آ رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -