کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرائیو تھرو شادی سروس، بیٹھے بیٹھے منٹوں میں میاں بیوی بن جائیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرائیو تھرو شادی سروس، بیٹھے بیٹھے منٹوں میں میاں ...
کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرائیو تھرو شادی سروس، بیٹھے بیٹھے منٹوں میں میاں بیوی بن جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) باقی ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں جوڑوں کی شادیاں منسوخ ہو گئی تھیں تاہم اب برطانیہ میں ایسی جوڑوں کے لیے ٹیکسی سروس ’فری نو‘ (Free Now)کی طرف سے ایسی منفرد سروس شروع کر دی گئی ہے کہ سن کر ہر ملک کے شادی کے خواہش مند جوڑے اس کی خواہش کریں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ’فری نو‘ کی طرف سے اس سروس میں شادی کے خواہش مند لڑکے لڑکی کو ان کے گھروں سے پھولوں سے سجی گاڑیوں میں ’پِک‘ کیا جاتا ہے اور ایسی جگہ پہنچایا جاتا ہے جہاں ان کی شادی کا تمام بندوبست پہلے سے کیا گیا ہوتا ہے۔ وہاں دولہا دلہن کی شادی کا کیک اور دیگر لوازمات موجود ہوتے ہیں۔
دولہا دلہن کی اس انتہائی سادہ سی بغیرمہمانوں کی تقریب میںشادی کروائی جاتی ہے اور پھر ’فری نو‘ کی گاڑیاں اسی طرح دولہا دلہن کو ان کے گھر ڈراپ کر دیتی ہیں۔ گزشتہ روز پہلے ہی دن لندن کے 5جوڑوں نے اس سروس سے استفادہ کیا اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان جوڑوں میں لوسی ہیک اور چارلس لینگوین، جانی جانسن اور سارا مارٹن، فرانسسکا سٹوکس اور پیٹر لپٹن اور ایک پاکستانی نژاد جوڑا فاطمہ باجوہ اور جہانزیب خان شامل تھے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -