"میں روز گائے کا پیشاب پیتا ہوں، میں نے ہاتھی کے فضلے کی چائے بھی پی" اکشے کمار کا انتہائی "غلیظ" اعتراف

"میں روز گائے کا پیشاب پیتا ہوں، میں نے ہاتھی کے فضلے کی چائے بھی پی" اکشے کمار ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں، انہوں نے ایک بار ہاتھی کے فضلے سے بنی ہوئی چائے بھی پی تھی۔

برطانوی ٹیلی ویژن کے ایڈونچرر بیئر گریلز کے ساتھ ایک انسٹاگرام لائیو چیٹ میں اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ وہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں۔ اس لائیو سیشن میں اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں۔

اکشے کمار نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے بیئر گریلز کے ساتھ مل کر ہاتھی کے فضلے کی بنی چائے بھی پی تھی۔ ہما قریشی کے تعجب کا اظہار کرنے پر بیئر گریلز نے وضاحت کی کہ ان کے سامنے ہاتھی آگیا تھا تو اس لیے انہوں نے اس کے فضلے کی چائے پی لی۔

اکشے کمار نے اس موقع پر کہا کہ وہ آیور ویدک وجوہات کی بنا پر روزانہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں اس لیے انہیں ہاتھی کے فضلے کی چائے کچھ عجیب نہیں لگی۔ اس موقع پر میزبان بیئر گریلز نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے بہت کم مہمان ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ وہ روزانہ گائے کا پیشاب پیتے ہیں۔

View this post on Instagram

@beargrylls @iamhumaq @discoveryplusindia @discoverychannelin

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar) on

مزید :

تفریح -