وزیراعظم عمران خان کا افغان امن عمل شروع ہونے کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان کا افغان امن عمل شروع ہونے کا خیرمقدم
وزیراعظم عمران خان کا افغان امن عمل شروع ہونے کا خیرمقدم
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کل سے شروع ہونے والے افغان امن عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آخر مشترکہ کوششوں سے وہ دن آپہنچا جس کا افغان عوام کو انتظار تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 40سال سے افغان عوام تنازعات اور خون ریزی سے دوچار تھی۔ شروع دن سے موقف تھا کہ افغان مسئلہ کا فوجی حل نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دہشت گردی میں جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ پاکستان نے انتھک کوششوں سے افغان عمل میں کردار اداکرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ امید ہے فریقین اپنے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے اورمطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے امن وترقی کے سفر میں افغانستان کو ساتھ کھڑارہنے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ کل سے افغان امن عمل کا آغاز ہو رہا ہے۔

مزید :

قومی -