سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو 8 کروڑ روپے کا چونا لگ گیا

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو 8 کروڑ روپے کا چونا لگ گیا
سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو 8 کروڑ روپے کا چونا لگ گیا
کیپشن:    سورس:   Instagram/harbhajan3

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو بھارت ہی کے ایک کاروباری شخص نے 4کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ہربھجن سنگھ نے چنئی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جی مہیش نامی اس کاروباری شخص کو انہوں نے 2015ءمیں 4کروڑ بھارتی روپے بطور قرض دیئے تھے جو اس نے اب تک واپس ادا نہیں کیے۔

ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے اس کاروباری شخص سے ملے تھے اور پھر اس پر اعتبار کرکے اسے رقم ادھار دے دی۔ ان سالوں میں انہوں نے کئی بار مہیش سے رابطہ کیا لیکن وہ اب تک ٹال مٹول کرتا آ رہا ہے۔گزشتہ ماہ اس نے ہربھجن سنگھ کو 25لاکھ روپے کا ایک چیک بھی دیا جو باﺅنس ہو گیاجس پر گزشتہ دنوں چنئی جانے پر ہربھجن سنگھ نے اس کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ہربھجن سنگھ کی طرف سے درخواست دائر کیے جانے کے بعد مہیش نامی اس کاروباری شخص نے عبوری ضمانت کے لیے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -