صرف 3 مہینے میں لڑکی نے اتنا وزن کم کرلیا کہ دیکھ کر یقین نہ آئے، تمام وزنی افراد کے لیے مثال بن گئی

صرف 3 مہینے میں لڑکی نے اتنا وزن کم کرلیا کہ دیکھ کر یقین نہ آئے، تمام وزنی ...
صرف 3 مہینے میں لڑکی نے اتنا وزن کم کرلیا کہ دیکھ کر یقین نہ آئے، تمام وزنی افراد کے لیے مثال بن گئی
کیپشن:    سورس:   Instagramsadiyaww

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اگر ٹھان لی جائے تو ہر کٹھن کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال یہ لڑکی ہے جس نے صرف 3مہینے میں اپنے وزن میں اتنی کمی کر لی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی کا نام سعدیہ ہے جو شروع سے ہی موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا سائز ایکس ایل تک پہنچ گیا تھا لیکن صرف 3ماہ میں اس کا سائز میڈیم پر آ گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سعدیہ نے یہ کام کیٹو ڈائٹ پر عمل پیرا ہونے اور ورزش کے ذریعے کیا ہے۔ کیٹو وزن کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان ہے جس میں لوگوں کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار انتہائی کم کرکے اس کی جگہ چکنائی کو دی جاتی ہے۔ جب جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی ہوتی ہے تو جسم خودکار طریقے سے ’میٹابولک‘ حالت میں چلا جاتا ہے جسے ’کیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ اسی مناسب سے اس پلان کو کیٹو ڈائٹ پلان کہا جاتا ہے۔

View this post on Instagram
KETO in Quarantine! . . . Don’t forget the diet while in quarantine!! Care for your skin and your diet and pray for this time to pass Insha'Allah. . . Keto is alot more fun if done with dedication.I'm doing keto since Oct and lost 30kg so far..i don't follow any diet plan or instructions I play with food and my schedule.trust me if you're doing it right, you won't have to do anything else, and have cravings- been on diets eating only eggs,oatmeals, salads, I know what cravings look like! ???? . . . My keto hacks: Intermittent fasting of 18-20 ratio works marvel to get into ketosis. Never try BPC. It's always a disappointment. All kinds of cheese-desi ghee- butter- and all other good fats!. To settle your sweettooth, do try super quick mug cakes,brownies and meetha halwa with cream,dark chocolate, and strawberries. They are divine! And yes cream chai is a blessing (who would know cream chai would be this charming) Being a carnivore myself- i ate all forms of meat i could get my hands on! ???? AVC+pink salt in Luke warm water to fix my morning tantrum. A good multivitamin will keep that immunity boosted. Do experiments and cook- you will not be disappointed always! . . . Oh han eggs are life saver in KETO! ???? . . . #myketojourney #ketoweightloss #ketodiet #ketolifestyle

A post shared by Sadiya (@sadiyaww) on

سعدیہ کا کہنا تھا کہ ”مجھے بچپن سے ہی سکول و کالج میں ساتھی طالبات کی طرف سے طنز کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر میں نے کبھی اس کی پروا نہیں کی۔ لوگ میرے موٹاپے کی وجہ سے میرا مذاق اڑاتے اور فقرے کستے تھے لیکن میں انہیں نظر انداز کرتی تھی۔ پھر میں نے موٹاپا کم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج میں سلم سمارٹ لڑکی بن چکی ہوں لیکن لوگ پھر بھی مجھ پر طنز کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں چنانچہ میں آج بھی کہتی ہوں کہ آپ جس طرح کے بھی ہیں، اس پر خوش رہیں۔ لوگ جو کچھ بھی کہتے ہیں، اس پر کان نہ دھریں۔ کیونکہ اگر آپ ان کا ایک بہانہ ختم کر دیں گے تو وہ آپ پر طنز کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈ لیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -