شوہر سے  جھگڑے،سنگدل ماں کا اپنے 12 دن کے بچے کے ساتھ ایساوحشیانہ سلوک کہ کوئی ماں تصور بھی نہ کر سکے

 شوہر سے  جھگڑے،سنگدل ماں کا اپنے 12 دن کے بچے کے ساتھ ایساوحشیانہ سلوک کہ ...
 شوہر سے  جھگڑے،سنگدل ماں کا اپنے 12 دن کے بچے کے ساتھ ایساوحشیانہ سلوک کہ کوئی ماں تصور بھی نہ کر سکے
کیپشن:    سورس:   Public News

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے پر اپنے 12 دن کے بچے کو گلا دبا کر گٹر میں پھینک کر مار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیبر کالونی شیخوپورہ  کی رہائشی ثنا بی بی کا اپنے شوہر ندیم سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جو کہ اتنا طویل ہو گیا کہ ثنا بی بی نے مشتعل ہو کر اپنے 12 دن کے نومولود بچے کا گلا دبا کر گھر کے باہر گلی کے گٹر میں پھینک دیا جو کہ گٹر کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا  اس قیامت سوز واقع کی خبر شیخوپورہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔پولیس نے سنگدل ماں کو سنگین معصوم بچے کی جان لینے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اس افسوسناک  واقعہ کی رپورٹ آئی جی  پولیس سے طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -