لنکا پریمیر لیگ کیلئے 150 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار، شاہد آفریدی ایسی کیٹیگری میں شامل کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

لنکا پریمیر لیگ کیلئے 150 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار، شاہد آفریدی ایسی ...
لنکا پریمیر لیگ کیلئے 150 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار، شاہد آفریدی ایسی کیٹیگری میں شامل کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نومبر میں شیڈول لنکا پریمیر لیگ کیلئے 150 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 24 پاکستانی کرکٹرز ڈرافٹ کی فہرست کا حصہ ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لنکا پریمیر لیگ 14 نومبر سے چھ دسمبر تک کھیلی جائے گی جس کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کا انعقاد یکم اکتوبر کو کیا جائے گا، لنکن بورڈ نے لیگ کیلئے ڈرافٹ کی فہرست فائنل کر لی جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی سمیت 150 غیر ملکی کرکٹرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ شعیب اختر اور وسیم اکرم بطور مینٹور خدمات انجام دینے کیلئے دستیاب ہیں۔

پاکستان سے لیگ میں شامل ہونے والے دیگر کرکٹرز میں شعیب ملک، شرجیل خان، محمد عامر، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی، حسین طلعت، افتخار احمد، محمد سمیع، رومان رئیس، وہاب ریاض، عمر گل، سرفراز احمد، محمد عباس، سہیل تنویر، جنید خان، کامران اکمل اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

شاہد آفریدی لنکا پریمیر لیگ کے تین مہنگے ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں جو فاف ڈو پلیسی اور کرس گیل کیساتھ 60، 60 ہزار ڈالرز بیس پرائز کیٹیگری میں ہیں۔ شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز سیلری بریکٹ میں شامل ہیں جبکہ محمد عامر، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو 40 ہزار ڈالر کے بریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -