ریا چکروتی ڈرگز کیس، 25 ہائی پروفائل اداکاروں کے نام سامنے آگئے، بالی ووڈ میں تہلکہ برپا ہوگیا

ریا چکروتی ڈرگز کیس، 25 ہائی پروفائل اداکاروں کے نام سامنے آگئے، بالی ووڈ میں ...
ریا چکروتی ڈرگز کیس، 25 ہائی پروفائل اداکاروں کے نام سامنے آگئے، بالی ووڈ میں تہلکہ برپا ہوگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں حراست میں لی گئی اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی سے تفتیش کے دوران بالی ووڈ کے 25 ستاروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی کو ڈرگز کا معاملہ سامنے آنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ بہن بھائی سے تفتیش کے دوران این سی بی کو بالی ووڈ میں ڈرگز ریکٹ سے جڑے 25 اداکاروں کے نام ملے ہیں۔ ان میں بالی ووڈ کے کچھ انتہائی ہائی پروفائل اداکار بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ این سی بی کی جانب سے بہت جلد بالی ووڈ ستاروں کو طلبی کے سمن جاری کیے جاسکتے ہیں۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ میں تہلکہ برپا ہوچکا ہے ۔ بھارتی میڈیا میں بھی مختلف ناموں کے حوالے سے اندازے لگائے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -