پہلا ون ڈے، میکس ویل اور مچل مارش کی عمدہ بیٹنگ، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے، میکس ویل اور مچل مارش کی عمدہ بیٹنگ، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت ...
پہلا ون ڈے، میکس ویل اور مچل مارش کی عمدہ بیٹنگ، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں گلین میکس اور مچل مارش کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے 295 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے، گلین میکس ویل نے 59 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور مچل مارش نے 73 رنز بنائے۔ 

کینگروز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر 6، ایرون فنچ 16، مارکس سٹوئنس 43، مارنوس لابوشین 21، ایلکس کیری 10، پیٹ کومنز 9، مچل سٹارک 19 اور ایڈم زامپا 5 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید :

کھیل -