بی آر ٹی کی ایک اور بس کو آگ لگ گئی

بی آر ٹی کی ایک اور بس کو آگ لگ گئی
بی آر ٹی کی ایک اور بس کو آگ لگ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بس ریپڈ ٹرانزٹ کی ایک اور بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بس کے پچھلے حصے میں لگی۔ جس کے باعث اس میں سوار افراد افراتفری میں اتر گئے۔گلبہار اسٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس کے پچھلے حصہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی بس رک گئی۔ بس کے رکتے ہی خواتین سمیت تمام سواریاں گھبراہٹ میں جلدی سے بس سے باہر نکل گئیں۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ٹرانس پشاور کے ترجمان عمیر خان نے بتایا کہ بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بس پر لگی آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بی آر ٹی بس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد سے بی آر ٹی کی چار بسوں میں حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، چمکنی اور اب گلبہار اسٹیشن میں آگ لگ چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -