سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی، ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کب ہونے کا امکان ہے؟

سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی، ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کب ہونے ...
سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی، ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کب ہونے کا امکان ہے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی ، فیس کا چیک جمع نہ کرانے کی وجہ سے ان کی اپیل واپس کر دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیم ملک کا دوسرا جواب بھی مسترد کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپیل کرنے کے آپشن کو استعمال کیا تاہم ابتدائی طور پر فیس کا چیک جمع نہ کرانے کی وجہ سے ان کی اپیل واپس کر دی گئی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے فیس جمع کرا دی ہے اور اب ایڈجیوڈیکٹر ان کی اپیل پر سماعت کریں گے جن کی تقرری آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ 

مزید :

کھیل -