نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے بیوٹی پارلرمالکن کا سر تن سے جدا کردیا 

نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے بیوٹی پارلرمالکن کا سر تن سے جدا کردیا 
نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے بیوٹی پارلرمالکن کا سر تن سے جدا کردیا 
کیپشن:    سورس:   TV TODAY

  

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامعلوم افراد نے چھری کے وار کر کے بیوٹی پارلر کی مالکن کا سر تن سے جدا کردیا ،مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بستی سیال آباد کی رہائشی نویدہ بی بی عرف شبنم نے  بیوٹی پارلر بنا رکھا تھا، نا معلوم افراد نے اس کے گھر داخل ہو کر چھریوں کے وار کرکے  قتل کردیا، ظالم قاتلوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ  چھریوں کے وار کرکے اسکی کی گردن کو تن سے جدا کردیااور با آسانی موقع سے فرار ہوگئے ۔مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور عرصہ دراز سے علاقے میں بیوٹی پارلر بنا رکھا تھا ۔پولیس تھانہ کہنہ  اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی  اورآلہ قتل برآمد کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -خانیوال -