پاکستان سے نواز شریف کیلئے ایسی چیز پہنچادی گئی جو ن لیگ کو بالکل بھی پسند نہ آئے

پاکستان سے نواز شریف کیلئے ایسی چیز پہنچادی گئی جو ن لیگ کو بالکل بھی پسند نہ ...
پاکستان سے نواز شریف کیلئے ایسی چیز پہنچادی گئی جو ن لیگ کو بالکل بھی پسند نہ آئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن پہنچادیے گئے ہیں۔

صحافی اظہر جاوید کے مطابق نواز شریف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن نے وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے رہائشی پتہ پر پوسٹ کردیے  ہیں۔ 

اظہر جاوید کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان اراضی اسکینڈل میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔  پاکستان ہائی کمیشن لندن کا نمائندہ پیر کو یہ وارنٹ ایون فیلڈ ہاؤس بھی پہنچائے گا۔

مزید :

قومی -برطانیہ -