زیادتی کا شکار خاتون سے متعلق متنازعہ بیان ،پنجاب حکومت نے سی سی پی او کو زوردارجھٹکا دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کرکے غیرذمہ دارانہ بیان پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو میڈیا پر بیان دینا ہی نہیں چاہیے، سی سی پی او کے بیان تحقیقات کا حصہ نہیں ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ میرے پاس کیس سے متعلق بہت سی اطلاعات ہیں لیکن ابھی شیئر نہیں کرسکتا،زیادتی کیس پر28مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں۔