اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ

اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ
اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5 ستمبر کو ایک دن میں 8 کیسز تھے، تاہم آج 11 ستمبر کو ایک ہی روز میں 28 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے حوالے سے ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ضعیم نے کہا کہ شہر بھر میں شہری اور تاجر ایس او پیز کے مطابق احتیاط نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم سختی سے کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو خبردار کرتے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -