ویرات کو ہلی بیٹنگ میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں ہیں ، سابق فاسٹ باولر محمد آصف کی رائے 

ویرات کو ہلی بیٹنگ میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں ہیں ، سابق فاسٹ باولر ...
ویرات کو ہلی بیٹنگ میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں ہیں ، سابق فاسٹ باولر محمد آصف کی رائے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے کہاہے کہ بلے بازی کی بات کی جائے تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کے شعبے میں سچن ٹنڈولکر کے قریب بھی نہیں ہیں۔

ایک انٹرویومیںمحمد آصف نے کہا کہ کوہلی کی بیٹنگ فارم ختم ہونے کے بعد واپس نہیں آئے گی کیونکہ وہ نچلے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا بیٹ سوئنگ سچن ٹنڈولکر کی طرح خالص ہے ، بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے بابر اعظم زیادہ بہتر ہیں کیونکہ وہ سچن ٹنڈولکر کی طرح اوپر والے ہاتھ سے کھیلتے ہیں ،بابر کا بیٹ سچن کی طرح روانی سے آتا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ کوہلی سچن سے بہتر ہے لیکن وہ سچن کے قری بھی نہیں ہے۔ 

مزید :

کھیل -