سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی افواہ، حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کے بارے میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے ، اللہ تعالی ان کو کامل صحت عطا فرمائے، آمین ..ان کی وفات کی خبر غلط ہے ، احتیاط کیجیے پلیز'
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ چند روز سے علیل ہیں،انہوں نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔
درست خبر
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) September 10, 2021
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے ، اللہ تعالی ان کو کامل صحت عطا فرمائے، آمین
ان کی وفات کی خبر غلط ہے ، احتیاط کیجیے پلیز pic.twitter.com/bQrAUyh9ss