گھیا توری کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

گھیا توری کی فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت  کردی۔  محکمہ زراعت  نے کہا کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پرماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے۔ تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے بتایاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں۔

 تاکہ وہ دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -