قومی سکواڈ کی پریکٹس شروع: نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینگے، بابراعظم 

قومی سکواڈ کی پریکٹس شروع: نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینگے، بابراعظم 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لئے تربیت کا آغاز کردیا کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ او ر فیلڈنگ کی پریکٹس کی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے17 ستمبر کو شیڈول ہے کھلاڑی تربیت کے موقع پر پرجوش نظر آئے اور خوب محنت سے تربیت میں مصروف رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید ہے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط حریف ہے اور اس کے خلاف ہر میچ میں بھرپور پلان اور محنت سے میدان میں اتریں گے کپتان نے مزید کہا کہ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے بطور کپتان اور بیٹسمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -