پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل دو میچز کھیلے جائینگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں گے۔ ڈائنامائٹس کا مقابلہ چیلنجرز سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ بلاسٹرز اور سٹرائیکرز کی ٹیمیں اوول اکیڈمی گرانڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈائنامائٹس، بلاسٹرز،چیلنجرز اور سٹرائیکرز  کی ٹیمیں شامل ہیں۔چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے اورٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔

۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گرانڈ کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گاجو میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -