ٹیم کی کامیابی کیلئے بھرپو رکردار ادا کروں گا،ثقلین مشتاق

  ٹیم کی کامیابی کیلئے بھرپو رکردار ادا کروں گا،ثقلین مشتاق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے  ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کے دوران مفید مشورہ دئیے جس میں کپتان بابر اعظم نائب کپتان شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی اور مشوروں سے مستفید ہوئے اس موقع پر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بطور ہیڈ کوچ میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دوں اور مجھے امید ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دے گانیوزی لینڈ کی ٹیم کی طویل عرصہ بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے وہ مضبوط حریف ہے اور اس سے کامیابی حاصل کرنا آسان ہدف نہیں ہے مگر محنت سے کھیل پیش کیا جائے تو پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -