کیوی کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے پرجوش 

کیوی کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے پرجوش 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ  پاکستان کا دورہ کرنے کی بہت خوشی ہورہی ہے امید ہے کہ یادگار ثابت ہوگا اور پاکستان سے سیریز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اٹھارہ سال بعد دورہ پاکستان جہاں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھانیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ سنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ٹام بلینڈل نے کہا کہ پاکستان محدود طرز کی کرکٹ کی ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔ ہوم ٹیم آسان حریف نہیں ہوگی۔ یہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا تجربہ ثابت ہوگی۔بلیئر ٹکنر کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں جیت کا تسلسل پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی برقرار رکھیں ڈگ بریسویل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے بہت پرجوش ہے۔ تمام لڑکے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے منتظرہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ بنگلہ دیش زیادہ اچھا نہیں رہا مگر وہ پاکستان میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -