ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ کل  دوحہ، قطر میں شروع ہو گی

 ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ کل  دوحہ، قطر میں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(اے پی پی)36 ویں ایشین مینز سنوکر چیمپئن شپ کل  دوحہ، قطر میں شروع ہو گی جس میں دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ جن میں بابر مسیح اور حارث طاہر  شامل ہیں، ان کے ہمراہ نوید کپاڈیہ بطور آفیشل ریفری ہونگے۔ 36 ویں ایشین سنوکر چیمپیئن شپ 11سے 16 ستمبر تک دوحہ قطر میں کھیلی جائیگی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کے علاوہ یہ کھلاڑی آئی بی ایس ایف قطر سکس ریڈ سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے یہ ایونٹ 17 سے 21 ستمبر تک دوحہ قطر کھیلا جائے گا جس دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔