صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران 2کاریں، 3رکشے، 60موٹرسائیکلیں چوری: مزاحمت پر شہری زخمی 

صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران 2کاریں، 3رکشے، 60موٹرسائیکلیں چوری: ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران 2کاریں  60موٹرسائیکلیں اور 3 رکشے چوری ہوگئے۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری زخمی جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری کروڑ روپے مالیت سے زائد کے مال وزر سے محروم تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری قاسم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور نقدی،موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو عبد المقیط کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کل مالیت 14 لاکھ مالیت کا 10 تولے سونا  گھڑیاں اور دیگر اشیاء،نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو حافظ طلحہ کی دکان سے 38ہزار 1سو روپے لوٹ لئے، مزنگ سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر کاشف ملک سے 30لاکھ نقدی و موبائل، رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو دفتر کے باہر کھڑے عبدالمنان سے 8 لاکھ روپے اور موبائل،ہئیر کے علاقے سے ڈاکو پلاٹ خریدنے کے لیے جانے والے شاہد اور اس کے دوستوں سے 4لاکھ 24ہزار 5سو روپے اور موبائل،ہئیر سے ہاشم علی سے 1لاکھ 64ہزار نقدی و موبائل،اچھرہ کے علاقے سے عابد سعید سے 5لاکھ نقدی و موبائل، لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو غلام صابر کی والدہ سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل،نشتر کالونی کے علاقے میں اسلم سے 2لاکھ نقدی و 2موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے  اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو عرفان نجمی سے 8ہزار نقدی و موبائل،گلشن راوی کے علاقے میں بینک سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے صہیب اختر سے کل 3 لاکھ مالیت کی نقدی۔موبائل،نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو احمد علی سے 1 لاکھ 2ہزار اور موبائل، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں اسد عبدالحمید سے 47ہزار روپے اور موبائل، غازی آباد کے علاقے میں محمد وجیع الدین سے 60ہزار نقدی و موبائل، ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو کلیم علی سے 52ہزار روپے اور موبائل، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ندیم سے 39ہزار روپے اور موبائل،شادباغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد سے 33ہزار وپے اور موبائل، شاہدرہ کے علاقے میں الطاف سے 85ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے سندر کے علاقے میں ڈاکو افتخار سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی و موبائل فیکٹری ایریا کے علاقے فہد محمود اور جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے احسان الحق کی کاریں، وحدت کالونی کے علاقے سے فیاض نواں کوٹ کے علاقے سے رضوان اور اسد علی، حنیف، گلشن راوی کے علاقے سے عمران خان اور محمد رمضان، ساندہ کے علاقہ سے محمد ثاقب ملت پارک کے علاقے سے ذیشان طاہر، وحدت کالونی کے علاقے سے سید نوید،ٹاؤن شپ کے علاقے سے بابر زمان،تمیز الدین اور غلام رسول،جوہر ٹاؤن کے علاقے سے اسامہ گرین ٹاؤن کے علاقے سے صائم،سبزہ زار سے محمد ندیم، نواب ٹاؤن سے عبید انور چوہنگ سے شوکت علی، شجاعت حسین اور بلال،ڈیفنس اے سے علی حسن فیکٹری ایریا سے حماد اور سید احمد،جنوبی چھاؤنی سے محمد سلیم غازی آباد سے عثمان اور عاطف، باغبان  پورہ کے علاقے سے دانش اور فیصل،ہربنس پورہ کے علاقے سے محمود احمد اور اشفاق مناواں سے محمد وارث اور حضرت خان,لوئر مال سے الرحمان اور سلیمان سجاد حسین، اسلام پورہ سے کاشف شاہدرہ سے عبداللہ، شفیق آباد سے طاہر، نیو انارکلی سے عثمان.بھاٹی گیٹ سے محمد رفیق، شاد باغ کے علاقے سے ندیم علی نولکھا کے علاقے سے محمد علی اور زاہد حسین شاہدرہ سے جمشید گوالمنڈی سے یوسف. مصری شاہ سے محمد رشید،پرانی انارکلی سے محمد حنیف اور محمد عثمان،  شالامار سے محمد انس، نشتر کالونی سے عمران شہزاد اور جان مسیح،کوٹ لکھپت سے شہباز علی،حسن علی امین اور حسیب محمود،اچھرہ سے ابو الحسن، لیاقت آباد سے شاورن ندیم،کوٹ لکھپت سے ند یم، گلبرگ سے خواجہ ماجد اور راشد عزیز، کاہنہ سے محمد شہزاد اور عامر حسین کی موٹر سائیکلیں اور داتا دربار سے حافظ اللہ دتہ، لاری اڈا سے سلیمان اور راوی روڈ سے صداقت کے رکشے چوری ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -